کڈبا، 27؍ دسمبر (ایس او نیوز) کڈبا کے کالرا علاقے میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کار کی ٹکر سے ایک خاتون کا شوہر اس کی آنکھوں کے سامنے ہی جاں بحق ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اپن انگڈی - کڈبا - سبرامنیا اسٹیٹ ہائی وے پر عمر نامی 50 سالہ شخص اپنے اسکوٹر کو سڑک کی دوسری طرف واقع اپنے گھر کی طرف موڑ رہا تھا ۔ اس کی بیوی اپنے ورانڈے میں کھڑی شوہر کو گھر آتے ہوئے دیکھ رہی تھی ، اسی دوران ایک تیز رفتار ایس یو وی کار نے اسے زور کی ٹکر ماری اور وہ اچھل کر سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے اس کے سر میں سخت چوٹ لگی اور اس نے موقع پر بیوی کی نظروں کے سامنے ہی توڑ دیا ۔